تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:11

ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بالی وڈ فلم ٹائیگر کا پریمیئر

جیو نیوز - ٹورنٹو......بالی وڈ کی نئی فلم ٹائیگر کی کہانی سیالکوٹ کے رہائشی عامر رضا کی زندگی پر مبنی ہے،عامر رضا آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں ۔فلم ٹائیگر میں عامر رضا کا کردار بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے ادا کیاہے ۔ ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم "ٹائیگر" کے پریمیئر کے موقع پراپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے ڈائریکٹر نے سیالکوٹ شہر کا دورہ کیا اور تمام متعلقہ افراد سے ملاقات کی ۔ فلم کی کہانی شیرخوار بچوں کے فارمولا دودھ بنانے والی کمپنی میں کام کرنے والے پاکستانی سیلزمین کی ہے جس نے کئی بچوں کی اموات پر کمپنی کے خلاف بغاوت کردی تھی۔ عمران ہاشمی نے ٹورنٹو میں موجود عامر رضا اور ان کی فیملی سے بھی ملاقات کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.