16 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:56
ہالی ووڈ فلم ’’دی ہنگر گیمز :ماکنگ جے پارٹ ون‘‘کاپہلا ٹریلر ریلیز
جیو نیوز - ہالی وڈ.......بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم دی ہنگر گیمز کے پریکوئل’’دی ہنگر گیمز :ماکنگ جے پارٹ ون‘‘کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ باکس آفس پر تہلکہ مچادینے والی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایڈونچرفلم دی ہنگر گیمز سلسلے کی تیسری فلم اور دی ہنگر گیمز:کیچنگ فائر کے سیکوئل دی ہنگر گیمز:ماکنگ جے پارٹ ون کاپہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہنگر گیمز سیریز کے پریکوئل کے پارٹ ون کی ہدایتکاری فرانسس لارنس دے رہے ہیں جس میں جنیفر لارنس (کیٹ نس ایورڈین)،جوش ہچرسن(پیٹا ملارک)،لیام ہیمسورتھ(گیل ہاتھرون)،ڈونلڈ سدرلینڈ(پریزیڈنٹ اسنو)،ووڈی ہارلسن،فلپ ہوفمین اور الزبتھ بینکس اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیںجبکہ جولیان موربحیثیت پریزیڈنٹ الماکوئن پہلی بار کاسٹ میں شامل ہوئی ہیں۔فلم کی کہانی74ویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین(جنیفر لارنس)کے گرد گھومتی ہے جو کپیٹول کے خلاف بغاوت کی سربراہی کررہی ہے تاہم اب اُسے یہ طے کرنا ہے کہ وہ کس پر بھروسہ کرے اور ایسا کیا کرے کہ تمام ضلعوں میں امن وامان و توازن کی فضا برقرار رکھ سکے ۔نینا جیکب سن اور جان کلک کی پروڈیو س کردہ یہ ایکشن ایڈونچر فلم رواں سال 21نومبر کو لائنز گیٹ کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی۔