17 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:7
لیونارڈو ڈی کیپریو اقوام متحدہ کے موسمی تبدیلیوں کے سفیر مقرر
جیو نیوز - نیویارک.......اقوام متحدہ نے معروف ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو موسمی تبدیلیوں کا سفیر مقرر کردیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ ڈی کیپریو کی بین الاقوامی شہرت موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ ڈی کیپریو اگلے ماہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیو یارک میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرکے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ شہرہ آفاق فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے ہیرو معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کے تحفظ کے لیے لیونارڈو ڈی کیپریو فائونڈیشن بھی چلاتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ سمندری حیات کے تحفظ کے لیے70 لاکھ ڈالر عطیہ بھی دیا تھا۔