18 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:16
فلم" بینگ بینگ" کے ٹائٹل گانے کی ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی........بالی ووڈ کی باربی کترینہ کیف اور ڈانس کے ماسٹر ریتک روشن کی نئی ایکشن فلم" بینگ بینگ" کے ٹائٹل گانے کی پہلی مختصر جھلک کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔" بینگ بینگ" کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو نامور کمپوز وشال شیکھر نے کمپوز کیا ہے جس کی ویڈیو میں ریتک اپنے مخصوص انداز میں کترینہ کے ساتھ ڈانس کر تے نظر آرہے ہیں ۔ ہدایت کارر سجوئے گھوش کی اس ایکشن اور رومینس سے بھر پور فلم میں ریتک اور کترینہ بھر پور ایکشن کر تے نظر آئیں گے جوکہ ہالی ووڈ فلم نائیٹ اینڈ ڈے کا ریمیک ہے جس میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور کیمران ڈیاز نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اس فلم میں ہریتک روشن اور کترینہ کیف کے علاوہ ڈینی ڈین زونگ پااور جاوید جعفری بھی اہم کر داروں میں جلوہ گر ہونگے جسے 2 اکتوبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔