18 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:26
بائیوگرافیکل فلم"ایفی گرے"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - نیویارک.....ڈکوٹا فیننگ اور ایما تھامپسن کی نئی بائیوگرافیکل فلم"ایفی گرے"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ کی دو صفِ اول کی اداکارائیں ایک ساتھ۔ڈکوٹافیننگ اور ایما تھامپسن کی نئی بائیوگرافیکل فلم"ایفی گرے"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ہدایتکاررچرڈ لیکسٹن کی اس فلم میں ڈکوٹا فیننگ اورایما تھامپسن کیساتھ ٹام اسٹرریج،گریگ وائز،کلاڈیا کارڈینل،ڈیرک جیکبی اور جیمز فاکس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اینڈریاس رولڈ اور ڈونلڈ روزن فیلڈ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے خود ایما تھامپسن نے تحریر کیا ہے جس کی کہانی وکٹوریہ دور کے آرٹ ناقدجان رسکن(گریگ وائز)انکی اہلیہ یوفیمیا ایفی گرے(ڈکوٹا فیننگ) اور آرٹسٹ جان ایورٹ ملیاس(ٹام اسٹرریج)کے لو ٹرائی اینگل کے گردگھوم رہی ہے۔ازدواجی رشتے میں پڑتی دراڑوں کی منفرد انداز میں عکاسی کرتی وکٹورین دور کی بائیوگرافیکل فلم ایفی گرے سویرن فلمز کے تحت رواں سال10اکتوبر کو برطانیہ جبکہ نومبر میں امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔