تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:31

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کی آج 64 ویں سالگرہ

جیو نیوز - ممبئی........بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی آج اپنی 64 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔فلم، ٹی وی اور تھیٹر کی اداکارہ شبانہ اعظمی نے جو کردار کیا اسے یادگار بنادیا۔1950میں بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہونے والی شبانہ اعظمی معروف شاعر کیفی اعظمی کی صاحبزادی ہیں۔ شبانہ اعظمی نے 1974میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور امراکبرانتھونی ،فاصلہ ،تھوڑی سی بے وفائی اور معصوم جیسی کامیاب فلمیں دیں۔1984 میں وہ معروف شاعر، نغمہ نگار اور فلمی اسکرپٹ رائٹر جاوید اخترکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کے دو بچے فرحان اختر اور زویا اختر بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔شبانہ اعظمی کا فلمی سفر جاری ہے اور آرٹ فلموں میں ان کا نام آج بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.