18 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:46
نئی ویڈیو گیم" اسیسنز کرِیڈ یونیٹی " متعارف
جیو نیوز - نیویارک.....ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم" اسیسنز کرِیڈ یونیٹی " متعارف کرا دی گئی۔ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم " اسیسنزکرِیڈ یونیٹی" (Assassin's Creed Unity)کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فرانس کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرز Ubisoft کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں چار ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔"اسیسنز" سلسلے کی اس ساتویں کڑی میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ فین ٹم بلیڈ کے ماہر سمیت کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتارجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم28اکتوبرکو لانچ کر دی جائیگی جو مائیکرو سافٹ وِنڈوز، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔