18 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36
ہارر تھرل فلم "دی ہاؤسز اکتوبر بِلٹ"کا پہلاٹریلرجاری
جیو نیوز - نیویارک......خوف اور دہشت سے بھرپورنئی ہالی وڈ ہارر تھرل فلم "دی ہاؤسز اکتوبر بِلٹ"کا پہلاٹریلرجاری۔سنسنی اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈکی نئی ہاررفلم "دی ہاؤسز اکتوبر بِلٹ "کا پہلاٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔ اس سنسنی خیزفلم کی کہانی نوجوانوں کے ایک ایسے گروپ کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہالووین تہوار پر خوفناک بلاؤں کا روپ دھارے لوگوں پر ڈاکیومنٹری بنا رہے ہوتے ہیں تاہم اس دوران اِنکا سامنا شیطانی قوتوں کی مالک دہشت ناک لڑکی سے پڑ جاتاہے جو انکی جان لینے پر تُل جاتی ہے ۔غیر معمولی اور خوفناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم کو بابی رائے نے ڈائریکٹ کیا ہے جسکی کاسٹ میں زیک اینڈریو، بابی رائے ، برینڈی شیفراور جیف لارسن شامل ہیں۔سنسنی اورخوفناک مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم ہالووین تہوارکے موقع پرسنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔