19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:4
بالی وڈ کی نئی فلم ’’دعوت عشق‘‘آج پاکستان میں ریلیز ہو گی
جیو نیوز - کراچی......بالی وڈ کی نئی لو اسٹوری دعوت عشق کا آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ہے شاندار افتتاح، جیو فلمز کی یہ نئی ریلیز ہے۔ یش راج بنیر کے اس ہلکے پھلکے مزاحیہ رومینس میں عاشقی فیم کے ادتیہ روئے کپور اور پرینکا چوپڑ کی کزن پرنیتی چوپڑا کے لیڈ کردار ہیں ۔حبیب فیصل کی تحریر اور ہدایتکردہ اس کہانی میں پری نیتی ایک حیدرآبادی لڑکی کا رول نبھا رہی ہیں جو جوتے کی دوکان میں سیلز گرل ہے۔دوسری جانب ادیتہ رائے کپور ایک لکھنوی لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ایک شیف ہیں۔مسٹر یونیورس کی تلاش میں اس حیدر آبادی سیلز گرل کی ملاقات اس لکھنوی شیف سے ہوجاتی ہے۔ بالی وڈ کی اس رومینس بھری کامیڈی ڈرامہ کا میوزک ساجد واجد نے کمپوز کیا ہے۔ پروڈیوسر ادتیا چوپڑا کی دعوت عشق جمعہ انیس ستمبر سے جیو فلمز کے بینر تلے پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔