تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:53

ہالی وڈ کی ایکشن فلم "لیفٹ بی ہائنڈ"کا نیا ٹریلرجاری

جیو نیوز - ہالی وڈ......ہالی وڈ کی ایکشن فلم "لیفٹ بی ہائنڈ"کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم "لیفٹ بی ہائنڈ" اسی نام کے معروف ناول سیریزسے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی ایسے واقعات کے گرد گھومتی ہے جن میں اچانک دنیا بھر سے لوگ پرسرار طور پر غائب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نکولس کیج مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ سسپنس اورسنسنی خیز ایکشن سے بھرپور فلم "لیفٹ بی ہائنڈ" تین اکتوبرکو سینما گھروں میں سجے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.