19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:52
علی ظفر کی نئی ایکشن رومینٹک فلم "کِل دل" کا ٹریلر ریلیز
جیو نیوز - ممبئی......انڈو پاک راک اسٹار علی ظفر کی نئی ایکشن رومینٹک فلم "کِل دل Kill Dilکا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔پاکستانی گلوکار اداکارعلی ظفر کا جادو ایک بار پھر بالی وڈ پر چھانے کو تیار ہے۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ،رنویر سنگھ کے ہمراہ علی ظفر فلم کِل دل میں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ فلم میں ولن کا کردار گووندا نبھا رہے ہیں۔فلم کی موسیقی شنکر احسان لوئے کی ہے اور اس کی ہدایات دی ہیں شاد علی نے۔یش راج پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 14نومبر کو ریلیز ہو گی۔