تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:34

آسکرز میں پاکستان کی نمائندگی ’دختر‘ کرے گی

جیو نیوز - کراچی.....پاکستانی فلم نگری کو نئی زندگی دینے والی جیوفلمزکی پیش کش "دختر" کو "آسکر " کی نامزدگی کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔جاندار اداکاری،شاندار مناظر،اور مدھر موسیقی سے مزین پاکستان کی بیٹی Afia Nathanielکی تحریر و ہدایات سے سجی فلم "دختر" ملک بھر میں چھا گئی ہے۔ پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم "دختر" کوفلمی دنیا کے معتبر ترین اعزاز آسکر کی نامزدگی کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فلم دختر کو ستاسی ویں اکیڈمی ایوارڈز 2015 میں" غیر ملکی زبان کی فلم " کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے بھیجا جائے گا۔آسکر کی جانب سے اس فلم کی ایوارڈ کے لیے حتمی نامزدگی کا فیصلہ 8 جنوری 2015 کو کیا جائے گا۔ فلم دختر 5 ستمبر کو " ٹورنٹو بین الاقوامی فلم فیسٹیول" میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب پاکستان بھر کے سینما گھروں میں رونق بکھیر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.