20 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 7:3
ہالی ووڈ فلم "فیوری"کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - نیویارک......ہالی ووڈ کے اسٹار براڈ پٹ اب ایک فوجی کے کردار میں جنگ لڑتے نظر آئیں گے کیونکہ دوسری جنگ عظیم پر مبنی ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم فیوری کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈیوڈ آئیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے جہاں 5امریکی فوجیوں پر مشتمل عملہ فیوری نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقب کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم میں ہالی ووڈ اسٹار براڈ پٹ وارڈیڈی نامی کمانڈر کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں شیا لابیوف،لوگن لرمن،مائیکل پینا،جان برنتھل،اسکاٹ ایسٹ ووڈاوربریڈ ولیم سمیت دیگر شامل ہیں۔بل بلاک کی پروڈکشن میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم 14نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی۔