تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 5:23

نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم" دی باکس ٹرولز" کے کلپس جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ڈرامہ ایڈونچر فلم 26ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے کو تیار۔ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم "دی باکس ٹرولز "کے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ گراہم اینابیل اور اینتھونی استٹچی کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی Eggsنامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس نے زیرِ زمین ایک غار میں اپنے انوکھے دوست بنا رکھے ہیں اور وہ دوست کوئی اور نہیں بلکہ ڈبوں میں رہنے والے دیو مالائی کردار ہیں۔امریکن اسٹاپ موشن اینیمیشن اسٹوڈیوLaikaکی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار ریان رینالڈ،بین کنگسلے،سیمون پیگ اورایلے فیننگ کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ یہ فلم 26 ستمبرکو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.