27 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:5
کھلاڑی اکشے کمار پھر کامیڈی کے موڈ میں
جیو نیوز - ممبئی......اکشے کمار،لیزا ہیڈن اور انوپم کھیر کی نئی کامیڈی فلم دی شوقینزکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی ایک بار پھر کامیڈی کیلئے تیار ہیں۔1982کی مشہور بالی ووڈ کلاسک فلم شوقین کی ریمیک دی شوقینز کے ہدایتکار ابھیشک شرما ہیں جس میں اکشے کمار اور لیزا ہیڈن کیساتھ انوپم کھیر،انوکپوراور پیوش مشرا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔1982ء میں باسو چٹر جی کی شوقین نامی فلم میں تین عمر رسیدہ افرادکی زندگی کی رنگینیوں میں دلچسپی کی کہانی بیان کی گئی تھی جس میں نامور اداکاروں اشوک کمار،اتپل دت اور اے کے ہینگل نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ متھن چکرورتی بھی فلم کا اہم حصہ تھے اور اب ہدایتکار ابھیشک شرما اسی کہانی کو ماڈرن انداز میں سامنے لارہے ہیں۔ماریشس میں فلمائی گئی اس کامیڈی فلم کو اشون وردے اور مراد کھیتانی نے پروڈیوس کیا ہے جسکا میوزک یو یو ہنی سنگھ،ہارڈ کور اور وکرم ناگی نے ترتیب دیا ہے۔کامیڈی سے بھرپور یہ فلم دی شوقینزکیپ آف گوڈ فلمز کے تحت رواں برس7نومبر کو سینما کے بڑے پردے پر سجے گی۔