تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:25

کترینہ ریتک کی فلم بینگ بینگ کے گانے کی تامل اور تلگو میں ویڈیو

جیو نیوز - ممبئی......کترینہ کیف اور ریتک روشن کی نئی ایکشن سے بھر پور فلم بینگ بینگ کے گانے کے تامل اور تلگو زبان میں بھی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔بالی ووڈ کی باربی کترینہ کیف اور ڈانس کے ماسٹر ریتک روشن کی نئی فلم بینگ بینگ" کے گانےتو میری" کے بعد نئے گانے مہربان کی بھی ہندی زبان میں ویڈیو ریلیز کر نے کے ساتھ ساتھ دیگر مداحوں کیلئے تامل اور تلگو زبان میں بھی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ مہربان کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو نامور کمپوز وشال شیکھر نے کمپوز کیا ہے جس کی ویڈیو میں ریتک اپنے مخصوص انداز میں کترینہ کے ساتھ ڈانس کر تے نظر آرہے ہیں ۔ ہدایت کاررسجوئے گھوش کی اس ایکشن اور رومانس سے بھر پور فلم میں ریتک اور کترینہ بھر پور ایکشن کر تے نظر آئیں گے جوکہ ہالی ووڈ فلم نائیٹ اینڈ ڈے کا ریمیک ہے جس میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور کیمران ڈیاز نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اس فلم میں ہریتک روشن اور کترینہ کیف کے علاوہ ڈینی ڈین زونگ پااور جاوید جعفری بھی اہم کر داروں میں جلوہ گر ہونگے جسے 2 اکتوبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.