تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:19

نئی ایکشن تھرلر فلم" جان وِک "کا ٹریلر منظرعام پر

جیو نیوز - نیویارک.......ایکشن ہیرو کیانو رِیو کی بدلے اورانتقام پر مبنی نئی ایکشن تھرلر فلم" جان وِک "کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بدلے اور انتقام کی آگ کے گِرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم"جان وِک"کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ ڈیوڈ لیچ اور چیڈ اسٹیلسکی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نشانے بازی میں ماہرایک ایسے شارپ شوٹر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے تاہم اس کے مخالفین اسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں۔باسیل لیوانک اورمائیکل ویتھرل کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ولیم ڈیفاؤے، برج موئے ناہن اور اینڈرائن پیلسکی جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔مارڈھار اور تھرل سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال24اکتوبر سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.