تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:29

کامیڈی ڈرامہ فلم "ہوریبل باسسز2 " کانیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک......کرِس پائن، جیمی فاکس اور جینیفر اینسٹن کی کامیڈی ڈرامہ فلم "ہوریبل باسسز2 " کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ 2011کی بلاک بسٹر ہالی وڈفلم "ہوریبل باسسز"کا سیکوئل ہے ۔ہدایتکارشین اینڈرس کی اس فلم کی کہانی گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی باسسز کے ستائے تین ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ذاتی کاروبار کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔بریٹ ریٹنر، جے اسٹرن اورجان مورس کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار کرسِ پائن ،جیمی فاکس اور جینیفر اینسٹن کے علاوہ جیسن بیٹ مین، چارلی ڈے ،کیون اسپیسی اور کرسٹوفروالٹزاپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر سے نظر آئیں گے۔ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے سرمایہ کار کو منانے کیلئے بھونڈے طریقے اختیارکرتے دوستوں پر مبنی یہ کامیڈی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 26نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.