تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:19

ہالی ووڈ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم’دی بک آف لائف‘کانیا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈفلم ’دی بک آف لائف‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جارج گوٹریز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی منولو نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دل کی بات ماننے اور اپنے خاندان کی توقعات پر پورا اترنے کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے۔ فلم میں اپنی پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں چننگ ٹیٹم،زوئے سلڈانہ،ڈیاگو لیونا،کرسٹینا اپلیگیٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔آرون برجر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 17 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.