2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:28
بینگ بینگ کے نئے رومانٹک گانےاُفکی و ڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی...... ہریتک اور کترینہ کی ایکشن تھرلر فلم بینگ بینگ کے نئے رومانٹک گانےاُفکی و ڈیو جاری کردی گئی ہے، فلم آج سے سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔ زندگی نہ ملیگی دوبارہ کے بعد ہریتک روشن اور کترینہ کیف کی جوڑی پھر یکجا ہوگئی ہے جن کی ایکشن تھرلر فلم بینگ بینگ کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔انویتا دت کے تحریر کردہ اُفکے بولوں پر مبنی اس گانے کوہرشدیپ کوراور بینی ڈیال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ہریتک روشن اپنی ہیروئن کترینہ کیساتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار سجوئے گھوش کی اس فلم میں ہریتک روشن اور کترینہ کیساتھ ڈینی ڈین زونگ پااور جاوید جعفری اہم کردار اداکررہے ہیں۔فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم بینگ بینگ ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز کی2010ء کی فلم نائٹ اینڈ ڈے کا انڈین ریمیک ہے جسے مکمل طور پرابو ظہبی میں فلمایا گیا ہے۔موسیقارجوڑی وشال شیکھر کے گانے اور سلیم سلیمان کا بک گراؤنڈ اسکور لیے ایکشن تھرلر فلم بینگ بینگ فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے بینر تلے آج 2اکتوبر سے سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کیلئے ریلیز کردی گئی ہے۔