2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:18
تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم"دی بک آف لائف"کانیا ٹریلر
جیو نیوز - نیویارک...... ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈفلم دی بک آف لائف کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جارج گوٹریز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی منولو نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دل کی بات ماننے اور اپنے خاندان کی توقعات پر پورا اترنے کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے۔ فلم میں اپنی پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں چننگ ٹیٹم،زوئے سلڈانہ،ڈیاگو لیونا،کرسٹینا اپلیگیٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔آرون برجر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم سترہ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔