تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:8

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 76 ویں سالگرہ

جیو نیوز - لاہور.....ستارہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 76ویں سالگرہ آج کو منائی جارہی ہے۔ چاکلیٹ ہیرو وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔یونیورسٹی آف کراچی سے انگلش لٹریچر میں ماسٹر کرنے والےوحید مراد نے 1959 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ۔ انکا 25 سالہ فنی سفر انتہائی کامیابیوں و کامرانیوں سے مزین رہا، وہ بیک وقت فلم ایکٹر، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔وحید مراد کی بہترین فلموں میں’’ دل میرا دھڑکن تیری ، ہیرا اور پتھر، ارمان، عندلیب، مستانہ ماہی ، انسانیت، دیور بھابھی و دیگر شامل ہیں۔وحید مراد 23 نومبر 1983ء کو 45 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.