تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:48

ایڈونچر سے بھرپور تھرلر فلم ’بلیک سی‘کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ایکشن فلموں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ایڈونچر سے بھرپور تھرلر فلم بلیک سی(Black Sea) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کیون مک ڈونلڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک آبدوز میں سوار مسافروں کے گرد گھومتی ہے جوسمندر میں صدیوں سے گڑے کئی ملین ڈالرمالیت کے حامل سونے کے خزانے کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں اور خزانہ ملنے کے بعد ایک دوسرے کی جان لینے پر آجاتے ہیں۔فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والے فنکاروں میں جوڈ لاء،اسکاٹ مک نیری،کارل ڈیویس اور کانسٹینٹن کھبین سکی سمیت دیگر شامل ہیں۔چارلس اسٹیل کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم آئندہ سال 23جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.