تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:48

تھرلر فلم"کِل دی میسنجر"کے کلپس جاری

جیو نیوز - نیویارک......ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر کی نئی کرائم ڈرامہ اور مسٹری تھرلر فلم"کِل دی میسنجر"کے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔ ہدایتکار مائیکل کیوسٹا کی اس فلم میں جیریمی رینر کیساتھ مائیکل شین ،اینڈی گارشیا،رے لیوٹا،بیری پیپر،میری الزبتھ،روزمیری ڈیوٹ،مائیکل کے ولیمز،اولیور پلاٹ اور رچرڈ شف اہم کردار اداکررہے ہیں۔خود جیریمی رینر کی نومی ڈیسپریس اور پامیلا ایبی کے ساتھ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک رپورٹر کی حقیقی زندگی سے ماخوذ ہے جو نکارا گوا میں سی آئی اے کی جانب سے باغیوں کی مدد کرنے کا راز افشاں کرتے ہے جس کے بعد اُسکے خلاف ناختم ہونے والی کردار کشی کی مہم شروع ہوجاتی ہے اور وہ خود کشی کرنے کی نہج پر پہنچ جاتا ہے۔ ڈرامہ،کرائم،مسٹری اور تھرل کا تڑکا لیے یہ فلم کل دی میسنجرفوکس فیچرز اور یونیورسل پکچرز کے تحت10اکتوبر کو امریکا اور 28نومبر کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.