تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:8

فلم"مس میڈوز"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک.....ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز کی نئی ڈرامہ فلم"مس میڈوز"کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارکیرن لی ہوپکنز کی اس فلم میں کیٹی ہومز کیساتھ جیمز بیج ڈیل،کیلن مولی اور اسٹیفن بشپ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایرک برینر اور راب کارلائنر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کیخلاف خود ہی لڑتی نظر آتی ہے۔ڈرامہ اور ہلکا پھلکا ایکشن لیے یہ فلم مس میڈوزاینٹر ٹینمنٹ ون فلمز کے تحت رواں سال14نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.