6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:19
اداکارہ وینا ملک نے امریکا میں شوہر اور بیٹے کے ساتھ عید منائی
جیو نیوز - واشنگٹن......معروف اداکارہ وینا ملک نے عید قرباں امریکا میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ منائی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ماں بننے کےبعد رات بھر بچے کے ساتھ جاگنا ایک اچھا تجربہ ہے ۔وینا ملک نے کہا کہ انہوں نے توابھی سے چاند سی بہو لانے کے خواب دیکھنا بھی شروع کردیئے ہیں۔اس موقع پر وینا ملک کے شوہر اسد بشیرخٹک بھی موجود تھے۔