6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:19
فرفر پشتو بولتی ہوئی زارا شیخ نے پشاور میں دھوم مچا دی
جیو نیوز - پشاور......پشاور میں عیدپر چار پشتو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں تاہم اردو فلموں کی فن کارہ زارا شیخ کی پشتو فلم نے فلم بینوں میں دھوم مچادی۔پشاور اس سال میں عید کے موقع پر سنیما گھروں میں چار پشتو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں ۔تاہم فلم ،زوئی دہ بدعملہ ،فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔اردو فلموں کی مقبول اداکارہ زارا شیخ کی اس فلم میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔زارا شیخ کی یہ پہلی پشتو فلم ہے۔