تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:41

والٹ ڈزنی کےکارٹونزبچوں سےملنےمیانمار پہنچ گئے

جیو نیوز - میانمار......مشہور زمانہ والٹ ڈزنی کے کارٹونز اپنے چاہنے والے بچوں سے ملنے پہلی بار میانمار پہنچ گئے ہیں ۔والٹ ڈزنی کی جانب سے پہلی بار میانمار کے شہر یانگون میں کارٹون کرداروں سے سجا رنگارنگ میلہ منعقد کیا گیا ہے ۔ میلے میں ڈزنی کی مقبو ل کہانیاں سنو وائٹ، سلیپنگ بیوٹی اور بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کو اسٹیج پر پیش کیا گیا ۔ 500 سے زائد بچوں اور بڑوں نے اس شو کو بے حد پسند کیا ۔ میلے میں بچوں کے لیے کارٹون کرداروں سے منسوب اشیا کی فروخت کے لیے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ بچوں میں خوشیاں بکھیرتا یہ میلہ 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.