تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:51

نامناسب تصاویر جاری کرنیوالے جنسی جرائم کے مرتکب ہوئے،جینیفر لارنس

جیو نیوز - ہالی وڈ.....آسکرایوارڈیافتہ اداکارہ جینیفرلارنس نے اپنی نا مناسب تصاویر انٹرنیٹ پر جاری والے ہیکرز کو جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں جینیفر لارنس کا کہنا تھا کہ یہ ’’ہیکنگ‘‘ صرف اخلاقی جرم نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت ہے۔ اس پر جنسی جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔ پچھلے ماہ کئی ماڈلز ،اداکاراؤں اور معروف شخصیات کی غیر موزوں تصاویر ہیکرز نے انٹرنیٹ پر جاری کیں۔ جینیفرلارنس کا کہنا ہے کہ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد وہ خوف زدہ تھیں اور انھیں خدشہ تھاکہ ان کے کیریئرپراس کا منفی اثر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.