7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:10
عید الاضحیٰ پر لاہور میں تین نئی فلموں کی نمائش
جیو نیوز - لاہور.......عید الاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں تین فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ پہلے روز رات کے شوز میں لوگوں کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کیا ۔ پاکستانی فلمی صنعت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین نئی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔ان میں دو اردو فلمیں نامعلوم افراد، آپریشن021 اور ایک پنجابی فلم ایہو کڑی لینی اے شامل ہے۔ شائقین کے مطابق تینوں فلمیں مختلف موضوعات کی حامل ہیں۔ جو انہیں بھرپور تفریح فراہم کر رہی ہیں۔ پنجابی فلموں کے شائقین کی پہلی چوائس ایہو کڑی لینی اے رہی۔ سینما مالکان کا کہنا ہےکہ کئی سال بعد عید پر قومی زبان کی دو بڑی فلمیں سینما گھر وں کی زینت بننا خوش آئند ہے۔ نامعلوم افراد اور آپریشن 021 پر فیملیز کا زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔