9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:32
نئی ہالی وڈ ہارر فلم’’ وولوز‘‘ کاٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس ......انسان کے روپ میں چھپے خطرناک بھیڑئیے پرمبنی نئی ہالی وڈہارر فلم’’وولوز‘‘ (Wolves)کا ٹریلر آن لائن ریلیز کر دیا گیا ۔ ہدایت کارڈیوڈ ہیٹر کی یہ فلم ایک ایسے پر اسرار نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جو درحقیقت انسانی حلیہ میں ایک خونخواربھیڑیا ہو تا ہے اور اپنے قبیلے کے لوگوں پر سچائی آشکار ہوجانے کے بعد قتل کئے جانے کے خوف کا شکار ہوتا ہے ۔دہشت ناک واقعات سے بھرپوراس فلم میں ہالی وڈ اداکار جیسن مومویا،لوکس ٹِل، میریٹ پیٹرسن ،جان پیپراورجینیفر ہال اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔ فلم 14نومبرکو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔