تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:12

علی ظفراور پری نیتی کی فلم’’کِل دل‘‘کے نئے گانےکی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی.........پاکستانی پاپ اسٹارعلی ظفر کی رنویر سنگھ اور پری نیتی چوپڑاکے ساتھ نئی رومانٹک ایکشن فلم’’کِل دل‘‘ کے ٹریلر کے بعد نئے گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ ہیپی بڈ ڈے کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو معروف نغمہ نگار گلزار نے تحریرکیا ہے جسے سکھوندر سنگھ اور شنکر مہادھیون کی آواز میں ریکارڈکیا گیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں علی ظفر اور رنویر سنگھ پر ی نیتی چو پرا کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں جس میں مر کزی کر داروں کے ساتھ ساتھ 6سو مہمانوں کے ہاتھوں میں کیک تھمائے گئے ہیں۔ ہدایتکار شاد علی کی اس فلم میں علی ظفر، رنویر اور پری نیتی کے علاوہ معروف کامیڈین گوندا بھی شامل ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز میں ایک ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ایکشن اور رومانس سے بھرپور یہ فلم 14نومبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.