تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:13

استاد نصرت فتح علی خان کی آج 66ویں سالگرہ ہے !

جیو نیوز - لاہور........عظیم موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کے مداح آج ان کی 66ویں سالگرہ منارہے ہیں۔استاد نصرت فتح علی خان فیصل آباد کے قوال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تمام عمر قوالی کا فن سیکھنے اور اسے مقبول بنانے میں صرف کردی۔ انہوں نے مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے صوفیانہ کلام کو نیا انداز دیا۔ نصرت فتح علی خان نے 125آڈیو البم ریلیز کیے جو ورلڈ ریکارڈ ہے۔ نصرت فتح علی نے بالی وڈ میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔ انہوں نے اپنے فن سے معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔ عالمی سطح پر جتنی شہرت نصرت فتح علی کو ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یاگلوکار کے نصیب میں کم ہی آئی ہے، ان کی آواز میں ایسا جادو تھا جو آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھول دیتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.