14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:23
علی ظفر کی رنویر اور پری نیتی کیساتھ فلم’کِل دل‘کاپہلا ڈائیلاگ پرومو
جیو نیوز - ممبئی ........علی ظفر کی رنویر سنگھ اور پری نیتی چوپڑاکیساتھ نئی رومانٹک ایکشن فلم ’کِل دل‘کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ہدایتکار شاد علی کی اس فلم میں علی ظفر،رنویر اور پری نیتی کے علاوہ معروف کامیڈین گوندا بھی شامل ہیں جو کافی عرصے بعد دوبارہ ولن کے روپ میں نظر آئینگے۔یش راج بینر تلے اس فلم کو ادیتیا چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جسکا میوزک موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیا ہے۔ایکشن اور رومانس سے بھرپور یہ فلم کِل دل یش راج فلمز کے تحت رواں برس14نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔