تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:3

بالی ووڈ ایکشن رومانس فلم’تیور‘کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری

جیو نیوز - ممبئی ........بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپور اب دبنگ گرل سوناکشی کیساتھ رومانس کرتے نظر آئینگے۔ارجن کپور اور سوناکشی سنہا کی ایکشن رومانس فلم’تیور‘کا پہلا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارامت شرما کی اس فلم میں ارجن اور سوناکشی کیساتھ منوج باجپائی،قدیر خان اورشروتی ہاسن اہم کردار ادا کررہے ہیں۔بونی اور سنجے کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2003ء کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈوکا ریمیک ہے جس میں ارجن کپور آگرہ سے تعلق رکھنے والے کالج کے طالبعلم کا کردار نبھارہے ہیں جو کبڈی چمپئن ہے۔ فلم اگلے برس9جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.