تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:4

دوسری جنگ عظیم پر مبنی ہالی ووڈ فلم’فیوری‘کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی ووڈ کے اسٹار براڈ پٹ اب ایک فوجی کے کردار میں جنگ لڑتے نظر آئینگے، دوسری جنگ عظیم پر مبنی ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم فیوری کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے۔ڈیوڈ آئیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے جہاں پانچ امریکی فوجیوں پر مشتمل عملہ فیوری نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقت کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم میں ہالی ووڈ اسٹار براڈ پٹ وارڈیڈی نامی کمانڈر کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں شیا لابیوف،لوگن لرمن،مائیکل پینا،جان برنتھل،اسکاٹ ایسٹ ووڈاوربریڈ ولیم سمیت دیگر شامل ہیں۔بل بلاک کی پروڈکشن میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم 17 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.