تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:27

اولمپک ریسلرکی زندگی پر مبنی فلم" فاکس کیچر"کا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم "فاکس کیچر"سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے جس کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔سونی پکچرز کلاسک کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے اولمپک ریسلرنگ چیمپئن کے گِرد گھومتی ہے جس کا بھائی ایک نفسیاتی اور پاگل شخص کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے۔اولمپک ریسلنگ کے گولڈ میڈلسٹ Mark Schultzکی حقیقی آٹو بائیوگرافی پر مبنی اس فلم کی کہانی" ای میکس" اور" ڈین فٹر مین" نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض" بینیٹ مِلّر"نے ادا کئے ہیں۔سنسنی سے بھرپور اس فلم میں شیننگ ٹیٹم سمیت اسٹیو کاریل،مارک روفالو اورونیزہ ریڈ گریو جیسے معروف ہالی وڈ فن کاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو 14نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.