16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:17
ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم’ڈریگن ایج:انکوئسیشن‘کا نیا ٹریلر
جیو نیوز - نیویارک ......ڈریگن سے لڑائی کے خواہش مند بچے اور بڑے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ویڈیو گیم ڈریگن ایج انکویسیشن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ای اے اور بائیو ویر کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کئے جانے والے اس گیم میں ایک پر سکون سلطنت کو دکھایا گیا ہے جہاں آسمان سے ڈریگن آکر سب کچھ تہس نہس کردیتے ہیں۔لڑائی اور مار دھاڑ سے بھرپور گیم18نومبر کو پلے اسٹیشن،ایکس باکس اور پی سی پر ریلیز کردیا جائے گا۔