تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:46

اینیمیٹیڈرومانٹک میوزیکل فلم"لاوا"کا ٹیزر ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک......والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی نئی اینیمیٹیڈ رومانٹک میوزیکل شارٹ فلم "لاوا"کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجیمز فورڈ مرفی کی اس شارٹ فلم کی کہانی سمندر کے بیچ و بیچ واقع ہزاروں برس قدیم ایک ایسے دیوہیکل پہاڑ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے اندر دہکتا ہوا لاوا سمیٹے جزیرے کی محبت میں مبتلا ہوتا ہے۔قدرتی حسن سے آراستہ اس دلکش جزیرے پر موجود ہرے بھرے درختوں، مہکتے پھولوں اور نیلے آسمان پر چلتے بادلوں میں مسحور کن گیت گاتا یہ پہاڑ ایک ایسی ہمت اور حوصلے کی مثال بنا ہو ا ہے جو اپنے اندر پکتے لاوے سے بے پروا ارد گِرد مناظر کی محبت میں گم نظر آرہا ہے۔اینڈریا وارن کی پروڈیوس کردہ اس دلچسپ شارٹ فلم میں ڈائیلاگس اور گیت کاؤنا ٹورس کاہیلی اورناپووا گریک کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز اور پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوزکی تیار کردہ یہ رومانٹک میوزیکل فلم آئندہ برس 19جون کوموشن پکچرز اور ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.