16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:37
کامیڈی ڈرامہ فلم "برڈ مین"کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے
جیو نیوز - نیویارک.....قہقہوں اور ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم برڈ مین کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔الجینڈرو گانزالیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی رگن تھامسن نامی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک ایسے اداکار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان اور کیریئر کے درمیان بری طرح پھنس جاتا ہے۔فلم میں برڈ مین کا مرکزی کردار مائیکل کیٹن نبھاتے نظر آئینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں لندسے ڈنکن،ڈیچ گیلی فناکس،اینڈریا رائس بوروہ،ایما اسٹون اور ایمی ریان سمیت دیگر شامل ہیں۔جان لیشر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 17اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔