تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:35

پراگ میں دوسرا "سگنل لائٹ فیسٹیول" جگمگا اٹھا

جیو نیوز - پراگ ......جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں دوسرا "سگنل لائٹ فیسٹیول" جگمگا اٹھا ۔ ماہر فنکاروں نےعمارتوں کو کینوس بنا کر رنگین روشنیوں سے شاندارفن کا مظاہرہ کیا ۔ پراگ میں منعقدہ رنگارنگ فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے ماہر ویڈیو میپنگ فنکاروں نے حصہ لیا ۔شام ڈھلتے ہی شہرکی اہم عمارتوں پرموسیقی کی دھنوں کے ساتھ رنگ برنگی روشنیاں رقص کرنے لگیں ۔فیسٹیول میں ویڈیو ڈسپلیز کے ساتھ آرٹ کی مختلف اشیاء بھی رکھی گئی ہیں۔چار راتوں کے لیے سجایا گیا روشنیوں کا یہ میلا ہفتے کی رات تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.