20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:45
ہالی وڈ کی سپر نیچرل تھرل ڈرامہ فلم’ہارنز‘کےویڈیو کلپس جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی وڈ کی نئی سپر نیچرل تھرل فینٹسی فلم "ہارنز"کے سنسنی خیزکلپس ریلیز کر دیئے گئے۔ہدایتکارالیگزینڈر ایجاکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے، جسے اپنی دوست کے قتل کے الزامات کا سامنا کر رہا ہوتا ہے تاہم اسے اپنے اندر غیر معمولی طاقتوں کا احساس ہوتا ہے جن کی مدد سے وہ حقیقی قاتلوں تک پہنچنے کی کو شش کرتا ہے۔معروف امریکی ناول نگارجو ہل کے مشہور ناول سے ماخوذ اس فلم کو ہدایت کار الیگزینڈرنے جوئے میکفرلینڈ، ریزا عزیز اورکیتھی اسکولمین کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کردار نامورنوجوان اداکار ڈینیئل ریڈ کلف نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگرکاسٹ میں جونو ٹیمپل اور ہیٹر گراہم شامل ہیں۔سنسنی خیزخوفناک مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم 31اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔