تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:25

بالی ووڈفلم’ہیپی نیو ایئر ‘کے نئے گانے’ سٹکلی‘ کی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی ......فلمساز و ہدایتکار فرح خان کیساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم’ہیپی نیو ائیر ‘کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے کی ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔’ سٹکلی‘ کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو معروف سنگرسکھوندر سنگھ نے گایا ہے جبکہ اس کا میوزیک وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔ اس گانے میں شاہ رخ ،دپیکا،سونو سود،بومن ایرانی اور ابھیشک بچن اپنی کامیابیوں پر جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ رومانس ،ایکشن ،کامیڈی ،ڈانس اور میوزک سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک بڑی چوری کی کاروائی کے گر دگھومتی ہے جسے شاہ رخ اپنی ٹیم کے ساتھ کر نے جا رہے ہیں۔ گوری خان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اس سال دیوالی کے موقع پر دنیا بھر میں 24اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.