تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:5

اکشے اورلیزا ہیڈن کی کامیڈی فلم ’دی شوقینز‘کے گانے کی وڈیوز ریلیز

جیو نیوز - ممبئی .....اکشے کمار اور لیزا ہیڈن کی کامیڈی فلم ’دی شوقینز‘کے ٹریلر کے نئے رومانٹک گانے اور آئٹم سونگ کی وڈیو زبھی ریلیز کردی گئی ہیں۔آرکو کے تحریر اور کمپوز کردہ ’مہربانی‘کے بولوں پر مبنی گانے کو زوبن نوتیال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں اکشے اپنی ہیروئن کیساتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں جبکہ ساحل کوشال کے تحریر کردہ ’منالی ٹرانس‘کے بولوں پر مبنی آئٹم نمبر کو معروف بالی ووڈ ریپر یو یو ہنی سنگھ نے نیہا ککڑ کیساتھ ریکارڈ کروایا ہے جسکی وڈیو میں لیزا ہیڈن اپنے ڈانس کے جلوے دکھارہی ہیں۔ 1982کی مشہور بالی ووڈ کلاسک فلم’شوقین‘کی ریمیک دی شوقینز کے ہدایتکار ابھیشک شرما ہیں جس میں اکشے کمار اور لیزا ہیڈن کیساتھ انوپم کھیر،انوکپوراور پیوش مشرا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔کامیڈی سے بھرپور یہ فلم دی شوقینزرواں برس7نومبر کو سینما کے بڑے پردے پر سجے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.