20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:55
جرمنی: بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ روسی ٹیم نے جیت لی
جیو نیوز - برنسوگ ......جرمنی کے شہر برنسوک میں بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ روسی ٹیم نے جیت لی۔25ویں سالانہ بریک ڈانسنگ چمپئن سپ کے فائنل میں روس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں پہنچیں۔7ہزار حاضرین کی موجودگی میں ہونے والے بریک ڈانسنگ کے اس اہم مقابلے میں روسی ٹیم پریڈیٹرز(Predatorz) نے جنوبی کورین ٹیم فیوژن ایم سی (Fusion MC)کو مات دی ۔فائنل میں دونوں نے ٹیموں نے جہاں اجتماعی حیثیت میں کوریوگراف شدہ ڈانس روٹین پرفارمنسز دیں وہیں ٹیم ڈانسرز نے انفرادی ڈانس اور ایکروبیٹس دکھاتے ہوئے ججز اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔