تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:32

والٹ ڈز نی کی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم ’ فیسٹ‘کا ٹیزر ٹریلر

جیو نیوز - نیویارک ......والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی نئی اینیمیٹیڈشارٹ فلم’ فیسٹ‘کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔کامیڈی سے بھرپور فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ۔ہدایتکارپیٹرک اوسبورن کی اس شارٹ فلم کی کہانی وِنسٹن نامی ایک ایسے بے گھرپپی کے گِرد گھوم رہی ہے جسے اسی کی معصومیت کے بنا ایک شخص اپنے گھر لے آتا ہے۔مزے مزے کے نت نئے کھانوں کا شوقین یہ ننھا کتا نہ صرف انتہائی پیٹو ہوتا ہے بلکہ بارہ سال تک اپنے مالک کے ساتھ رہتے ہوئے گھر کے ایک کونے میں اپناپسندیدہ کھانا جمع بھی کرتا رہتا ہے ۔ اس دلچسپ شارٹ فلم میں ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈفنکاروںکی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرزاور پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوزکی تیار کردہ یہ رومانٹک کامیڈی فلم آئندہ برس موشن پکچرز اور ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.