21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:22
علی ظفر ، رنویر اور پری نیتی چوپڑاکی فلم ’کل دل‘کے نئے پروموز
جیو نیوز - ممبئی ......پاکستانی پاپ اسٹارعلی ظفر کی رنویر سنگھ اور پری نیتی چوپڑاکیساتھ نئی رومانٹک ایکشن فلم’کِل دل‘کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے پروموز کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ اس فلم کے ان نئے پروموز میں رنو یر سنگھ کو پر ی نیتی کے ساتھ دکھا یا گیا ہے جو گانے کے ساتھ ساتھ رقص کر کے انہیں متاثر کر نے کی کو شش کر رہے ہیں۔ہدایتکار شاد علی کی اس فلم میں علی ظفر،رنویر اور پری نیتی کے علاوہ معروف کامیڈین گوندا بھی شامل ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز میں ایک ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ایکشن اور رومانس سے بھرپور یہ فلم 14نومبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔