تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 نومبر 2014
وقت اشاعت: 7:27

ڈرامہ فلم "ٹیسٹا منٹ آف یوتھ"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک.....پہلی جنگ عظیم کی سچی کہانی پر مبنی ڈرامہ فلم ٹیسٹامنٹ آف یوتھ(Testament Of Youth) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جیمز کینٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویرا بریٹین نامی صلح جو ادیب کے گرد گھومتی ہے جو پہلی جنگ عظیم کے دوران اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر جنگ کے متاثرین کی طبی امداد کیلئے متاثرہ علاقوں میں پہنچ جاتا ہے۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایلیسیا ویکاندر،کٹ ہیرنگٹن،کولن مورگن اورٹورون ایگرٹن سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔بی بی سی فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض ڈیوڈ ہے مین نے ادا کئے ہیں جبکہ فلم 16جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.