13 نومبر 2014
وقت اشاعت: 0:8
جوہی چا ولہ 13 نومبر کو 47 برس کی ہورہی ہیں
جیو نیوز - ممبئی....... بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ جوہی چا ولہ کل13نومبر کو 47ویں سالگرہ منائینگی۔13نومبر1967ء کوبھا رتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ جوہی چا ولہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1986میں فلم سلطنت سے کیا ۔جوہی چا ولہ نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلمیں بھی پروڈیوس کیں جن میں اشوکا،چلتے چلتے اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی سرِفہرست ہیں۔ با لی وڈ فلم"قیامت سے قیامت تک" کو جوہی چا ولہ کی بہترین فلم قرار دیا جا تا ہے جس میں انھوں نے سپر اسٹار عامر خان کے مدِ مقا بل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھاکر سب کے دل جیت لئے تھے ۔ جوہی چا ولہ نے اپنی دل موہ لینے والی مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت 1984میں انڈیا کا مقابلہ حسن جیت کر مس انڈیاکا ٹائٹل بھی اپنے نا م کیا ۔ 70سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والی جوہی چا ولہ کی کامیاب فلموں میں قیامت سے قیامت تک،ڈر،بول رادھا بول،ہم ہیں راہی پیار کے،ڈپلیکیٹ ،یس باس،عشق،دراڑ،راجو بن گیا جنٹلمین،جھنکار بیٹس،تین دیواریں،بس اک پل،I amاور سن آف سردارسمیت دیگر زبانوں کی فلمیں بھی شامل ہیں جن کی بدولت انہیں کئی ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے۔رواں سال جوہی چاؤلہ کی فلم گلاب گینگ سینما گھروں کی زینت بنی جس میں بحیثیت سیاستدان انکی اداکاری کو ناقدین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔