تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 نومبر 2014
وقت اشاعت: 23:12

عامر خان کی فلم ’’پی کے ‘‘کا نیا گانا مداحوں کو سحر میں جکڑنے کو تیار

جیو نیوز - ممبئی........بنارسی بابو والا لہجہ، ہیڈ لائٹ جیسی آنکھیں، چہرے پر معصومیت اور قدرے لمبے کانوں کے ساتھ عامر خان اس بار اپنا جلوہ دکھانے آرہے ہیں بالی وڈ نئی فلم پی کے میں، جس کے ٹریلر کے بعد دوسرے گانے کی بھی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔’’لو از اے ویسٹ آف ٹائم‘‘ کے بولوں پر مبنی یہ گانا سونو نگم اور شریا گھوسل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قطب مینار سمیت بھارت کے کئی تاریخی مقامات پر فلمائی گئی اس ویڈیو میں عامر خان اپنی ہیروئن کو پیار کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم میں عامر خان خدا کو تلاش کرتی دوسرے سیارے کی مخلوق ’’پی کے‘‘ کا کردار نبھا رہے ہیں، جو کہ انسانوں کو اپنے دلچسپ ملبوسات اور عادتوں سے گرویدہ بنا لیتا ہے۔ فلم ’’پی کے‘‘ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ انوشکا شرما پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں، جبکہ سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ انوشکا نے اس فلم میں صحافی کا کردار نبھایا ہے جو ان کے لیے کافی مشکل رہا ہے۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.